کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
حادثہ ٹرالرکے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،پولیس


کرک:خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 12افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں متعدد پیدل اور ریڑھی بان ٹرالر کی زد میں آئے،حادثے کے باعث مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے ہے جس میں سے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر مدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں، گورنر نے محکمہ صحت کو زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بھی امبیری کلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 گھنٹے قبل






