Advertisement
تجارت

 رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 18th 2025, 3:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

نیو یارک:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3فیصدتک  رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سےآئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال حکومت کا معاشی ترقی کا مقررہ ہدف 3.6فیصد ہے ،آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے،جبکہ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے جبکہ اگلے مالی سال چین کی معاشی ترقی معمولی کمی سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement