ایف آئی اے کی کارروائی ،گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے،جہاں وہ گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، ایف آئی اے


کراچی :وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز ، افسر علی، مجتہد حسین ، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے، گرفتار ملزمان عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے،جہاں وہ گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تمام پہلووں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے، گداگری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 11 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 16 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 15 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 15 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 14 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 16 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 12 گھنٹے قبل












