تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جاگری،کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہوگئے ،پولیس


احمدآباد:بھارتی ریاست گجرات میں یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثے کے بعد گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس حادثہ ریاست گجرات کے شہر ڈانگ میں پیش آیا جہاں یاتریوں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کمبھ میلے سے یاتریوں کے لے کر واپس آرہی تھی،حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں مدھیہ پردیش کے گنا، شیو پوری اور اشوک نگر اضلاع کے لوگ شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کےمطابق تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جاگری،کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں وقت بس میں 48 یاتری سوار تھے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- an hour ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago





