کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے


ممبئی:بالی وڈ کے مشہور اور سپر ہٹ گلو کار ادت نرائن آج کل سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں شدید کی زد میں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار ادت نرائن کی حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اُدت نارائن کوایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کا ردِعمل دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے تھا، ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
تاہم دوسری جانب، اُدت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ادت نرائن بالی وڈ کے مشہور اور سپر ہٹ گلوکار ہے ان مکی آواز نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سنی جاتی ہے، اُن کے گانے کئی ممالک میں مقبول ہیں اور وہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پلے بیک سنگر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 2 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 35 منٹ قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 21 منٹ قبل