''ویلکم ٹو مریم نواز شریف گرین پنجاب'' ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس شروع ہوگئی۔


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
''ویلکم ٹو مریم نواز شریف گرین پنجاب'' ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس شروع ہوگئی۔
وزیراعلی ٰ پنجاب کی کینال روڈ آمد ، مریم نواز شریف پنجاب یونیورسٹی سٹاپ سے الیکٹرو بس پر سوار ہوئیں ،وزیراعلی ٰ پنجاب نے پہلی مکمل الیکٹرو بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ، مریم نواز شریف نے سپیشل پرسن کو خود وہیل چیئر پر الیکٹرو بس میں سواری میں مدد کی۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے الیکٹرو بس کے لئے خصوصی بس سٹینڈ کا جائزہ لیا ، مریم نواز شریف کی ہدایت پر بس سٹاپ پر واٹر کولر، پنکھے لگائے گئے ،الیکٹرو بس کے سٹاپ پر منی کنٹین بھی موجود ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بس سٹاپ پر موجود خواتین سے بات چیت کی، خواتین اور طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر یں بھی بنوائیں۔
مریم نواز شریف نے کہا خود اصرار کرکے الیکٹرو بس کا کرایہ کم کرایا، عوام پر بوجھ برداشت نہیں ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے الیکٹرو بس میں ایکسپو سینٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعلی ٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس کے پہلے فلیٹ کو روٹ کیلئے روانہ کیا ، الیکٹرو بس پائلٹ پراجیکٹ کا ڈیجیٹل لانچنگ بھی کی ،تقریب میں الیکٹرو بس سروس کے بارے میں خصوصی ڈاکیومنٹری اور خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلال اکبر الیکٹرو بس سروس محض آغاز ہے، 500 مزید بسیں لائیں گے ، 9 شہروں میں ہزاروں بسوں کی ضرورت ہے، جلد فیصل آباد،گوجرانوالہ میں شروع کررہے ہیں،لاہور میں دو نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہوں گے۔
الیکٹرک بس کے روٹ :
واضح رہے کہ پہلی الیکٹروبس سروس کا آغازکل (جمعرات)کو ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن ہوگا ،الیکٹرک بس روٹ میں حاجی کیمپ،پولیس لائن،شملہ پہاڑی،روزنامہ جنگ،مسلم لیگ ہاؤس،کلب چوک،گو رنر ہاؤس،باغ جناح، چڑیاگھرشامل ہیں، چیئرنگ کراس،گنگارام ہسپتال،وارث روڈ،عابد مارکیٹ،مزنگ،شمع،اچھرہ،فاضلیہ کالونی،رحمان پورہ،اچھرہ پل،پنجاب کالج،نیو گارڈن ٹاؤن بھی شامل ہیں۔
کیمپس پل،پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 4،ہیلے کالج،آئی بی اے سٹاپ،شاہ دی کھوئی،راوی چوک،شوق چوک،اکبر چوک،ٹاؤن شپ بازار،موچی پورہ بھی روٹ میں شامل ہیں ، ماڈل روڈ لنک روڈ،ہنڈا موڑ،گورنمنٹ امپلائی سوسائٹی،پنڈی سٹاپ،رفع یونیورسٹی،نرسری بس سٹاپ،ہمدرد چوک،منہاج یونیورسٹی بھی الیکٹرک بس کے روٹ کا حصہ ہوں گے۔
الیکٹرو بس سروس میں شہریوں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی،موبائل چارجنگ،ہراسگی کے واقعات کے سدباب کیلئے سی سی ٹی کیمرے نصب ہوں گے۔

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 8 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 7 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 5 گھنٹے قبل

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 11 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 10 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)





