وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
پاکستان کی معیشت اب درست سمت پر گامزن ہے اور ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کی معیشت اب درست سمت پر گامزن ہے اور ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کر لیا ہے اور اداروں کے تمام امور کا جائزہ لے کر اس پر عمل کیا جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے پنشن اصلاحات کی ہیں اور اس اصلاحاتی عمل سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے تاکہ مالی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے نجکاری کے عمل کو مزید شفاف بنانے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کا براہ راست فائدہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہٰذا پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)