اگر انگلینڈ جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے ہرائے تو افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے


کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے اور یہ گروپ اسٹیج میں ان دونوں ٹیموں کا آخری میچ بھی ہے۔
انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
انگلینڈ کو اپنےابتدائی دونوں میچوںراویتی حریف آسٹریلیا اور افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کل جمعہ کوقدافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستا ن اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن افغان ٹیم کیلئے راستہ انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
اگر آج انگلینڈ جو کہ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا وہ جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے ہرائے تو افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس
- 5 گھنٹے قبل

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی
- 5 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے
- 4 گھنٹے قبل

سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟
- 7 گھنٹے قبل