رکشہ ڈرائیور وارڈن کو بتاتا ہے کہ میں معذور ہوں، معذوری کی حالت میں اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہا ہوں،تاہم وہ اس کی نہ سنتے ہوئے تشدد کرتا ہے


لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، معذور رکشہ ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو بتاتا ہے کہ میں معذور ہوں، معذوری کی حالت میں اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہا ہوں،
تاہم ٹریفک وارڈن نے اس کی ایک نہ سنی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،مقامی لوگوں نے اکھٹے ہو کر رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز صرف چالان کرنے میں سرگرم رہتے ہیں لیکن ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتے۔
علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک وارڈنز کی شہریوں سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی معمول بن چکی ہے، اور حکام کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 28 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 3 منٹ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 39 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل