وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
پارٹی سربراہ نواز شریف نے صوبائی کابینہ کی توسیع کے لئے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی،ذرائع


لاہور: وفاقی حکومت کے بعد پنجاب صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ایک درجن نئے وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے،پارٹی سربرانواز شریف کی جانب سے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے 12 ارکان اسمبلی شارٹ لسٹ کر لئے گئے، پنجاب کابینہ کے نئے ارکان سینئر اور جونئیر ارکان اسمبلی پر مشتمل ہوں گے۔
بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ صوبائی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیے گئے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔
کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخار حسین چھچھڑ، رانا محمد ارشد، ملک اسد علی کھوکھر، میاں عمران جاوید اور اسامہ خان لغاری شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ آئی پی پی سے شعیب صدیقی کا بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- a day ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 21 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 21 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- a day ago