دونوں اداروں کے درمیان یہ پارٹنرشپ معاہدہ ایک تقریب میں طے پایا، جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا نے شرکت کی

لاہور قلندرز اور ائیر سیال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے اپنی پارٹنرشپ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں اداروں کے درمیان یہ پارٹنرشپ معاہدہ ایک تقریب میں طے پایا، جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا نے شرکت کی، جبکہ ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث روف بھی شریک ہوئے ، لاہور قلندرز اور ائیر سیال کی شراکت داری کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، اور ائیر سیال لاہور قلندرز کی آفیشل ائیر لائن کے طور پر کام کر رہی ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے اس موقع پر کہا، ہم ائیر سیال کے ساتھ اپنے سفر کو مزید بڑھا کر خوش ہیں۔
اس پارٹنرشپ کے تحت، لاہور قلندرز کی ٹیم کی کٹ پر ائیر سیال کی برانڈنگ نظر آئے گی، اور ائیر سیال ٹیم کو اپنی سپورٹ جاری رکھے گی۔
فضل جیلانی نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 کی مہم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔
ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اس بات پر خوش ہیں کہ ائیر سیال پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔”

جنوبی کوریا:مارشل لاء لگانے والے صدر یون سک یول کو رہائی ملی گئی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی:سندھ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

کےپی حکومت کا ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اورمعیاری کام کے لئےبڑا اقدام
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان میں چھوڑا ہوااسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے،رانا تنویر حسین
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلےکیلئے اسرائیلی وفد قطر جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی فائنل:نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف
- 31 منٹ قبل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل