حیدرآباد : جامشورو کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ۔

جی این این کے مطابقحادثہ کوٹری ڈاؤن یارڈ میں پیش آیا، جہاں جامشورو کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں، ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے سے ٹرین کی دوبوگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ جس کے بعد متاثرہ بوگیوں کو علیحدہ کردیا گیا ہے ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، حادثے کے نتیجے میں 300 فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔حادثے کے بعد مال بردار ٹرینوں کی آمدو رفت بھی معطل کردی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ جامشورو ڈویژن میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اُترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 17 جون کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 17 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 3 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 17 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 15 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 18 گھنٹے قبل