جی این این سوشل

علاقائی

رواں سال بچوں کے امتحانات ضرور ہوں گے،شہرام ترکئی

پشاور :خیبر پختون خواہ کے سکولوں کے وہ طالبعلم جن کی امتحانات کے لیے تیاری مکمل ہوچکی ہے ان کے لیے خؤشی کی خبر یہ ہے کہ صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے امتحانات کے انعقا د کے حوالے سےکہا ہے کہ رواں سال بچوں کے امتحانات ضرور ہوں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید تک 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات لے جائیں گے
عید تک 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات لے جائیں گے

میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کا کہناتھاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے امتحانات ضروری ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہت بہتر ہیں۔ امتحانات دیئےبغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔

 

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان

شہرام ترکئی کا کہناتھاکہ امتحان دیئےبغیر پاس ہونے سے ڈگری کی حیثیت نہیں رہتی ہے ۔ نویں دسویں کے صرف 4 سبجکٹس میں امتحان لے رہے ہیں۔ 11ویں اور 12ویں جماعت کے3 سبجکٹس میں امتحان لے رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان

عید تک 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات لے جائیں گے ۔ عید کے بعد 9 ویں اور و11 ویں کے امتحانات لے جائیں گے۔ طلباوطالبات تیاری کریں،10جولائی سے میٹرک کے امتحانات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عید 20 جولائی کو ہوگی ، چھ چھٹیاں ملیں گے

ٹیکنالوجی

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔

وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل  

پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔

 

ipregistration.pta.gov.pk 

 پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

لاہور پولیس نے شہری کے اغوا  برائے تاوان میں ملوث تین پولیس  اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
 لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو  اغوا کیا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آ نے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری  جواب طلب کر لیا

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll