Advertisement
علاقائی

کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثے، کنٹینر اور کوچ کے تصادم سے 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 گھنٹے قبل پر اپریل 15 2025، 12:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرک میں  افسوسناک ٹریفک حادثے، کنٹینر اور کوچ  کے  تصادم سے  10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کرک، انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر نے ڈی آئی خان سے پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد دو جاں بحق افراد کنٹینر کے نیچے دب گئے تھے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق میران شاہ سے بتایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ  جاری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ

  • 11 گھنٹے قبل
اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر

اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر

  • 10 گھنٹے قبل
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان

لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

  • 12 گھنٹے قبل
 پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد  انتقال کر گئے

 پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
ویڈیو وائرل کرکے تذلیل کی اجازت نہیں  ،لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب

ویڈیو وائرل کرکے تذلیل کی اجازت نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب

  • 11 گھنٹے قبل
تجارتی جنگ میں اضافہ، چین کا  اپنی ائیر لائن کمپنیوں کو امریکی  بوئنگ طیارے نہ   خریدنے کا حکم

تجارتی جنگ میں اضافہ، چین کا اپنی ائیر لائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم

  • 20 منٹ قبل
درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

  • 11 گھنٹے قبل
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں آج  پاکستان پہنچنے کا امکان

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement