جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے،پولیس


حیدرآباد:ٹک ٹاک کے جنون نے ایک بار پھر 2 قیمتی جانیں لے لیں،صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پراس وقت پیش آیا، جب دونوں طالبات، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔
حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں،پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے.
دوسری جانب واقعے کے بعد شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago





