جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر آئی ٹی سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی کچھ پالیسیز سے اختلافات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر آئی ٹی   سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات
وفاقی وزیر آئی ٹی سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی ہے،مائیکروسافٹ، اوریکل، آئی بی ایم، ایمازون، ہواوے، وی ایم ویئر،ٹیراڈیٹا کے عہدیداران ملاقات میں شریک ہوئے۔اس  ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، ممبر آئی ٹی جنید امام، ممبر آئی سی اجمل اعوان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی کچھ پالیسیز سے اختلافات کا اظہار کیا گیا ہے،آئی ٹی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے اور ہر 3 ماہ بعد جائزہ اجلاس پر بَھی اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ  کچھ کمپنیوں کے دفاتر پاکستان میں قائم لیکن ان کی سرگرمیاں صرف سیلز تک ہی محدود ہیں،کمپنیاں اپنی مکمل مصنوعات کے ساتھ بااختیار اور پالیسی بنانے کی اہلیت والے افراد تعینات کریں ، بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا عمل شروع کیا جانا از حد ضروری ہے، بین الاقوامی معیار کے حامل نوجوانوں کی تربیت کیلئےجدید ٹیکنالوجیکل ٹریننگ شروع کی جائے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ   اربوں ڈالرز ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں بزنس اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں کے کاروبار کیلئے پاکستان  بہترین ٹائم زون میں واقع ہے ، پاکستانی نوجوان بہترین انگریزی لب و لہجے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان سستی لیبر کے لحاظ سے دوسرے اور انجینئرز کی شرح کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کمپنیاں نوجوانوں کیلئے لیول ون اور لیول 2 کی حد تک روزگار کے موقع پیدا کرسکتی ہیں،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ دے رہی ہے،کمپنیاں بزنس کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ اپنی تجاویز بھی پیش کریں۔

موسم

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق  ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll