وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا، اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جا چکے،مریم نواز


لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپشل افراد نے شرکت کی، صوبہ بھر میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضا، آلہ سماعت، وہیل چیئر اور دیگر آلات مفت دیئے جائیں گے۔
تقریب میں آمد پر دو پیاری خاص بچیوں عائزہ اور عائشہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور گلدستے پیش کئے۔
سپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹرائزڈ وہیل چیئر دی جائیں گی، ٹرائی موٹر سائیکل، واکنگ واکر، فریم موبائل ٹائلٹ چیئر، پیڈز وہیل چیئر، کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ ریاست طاقتور نہیں بلکہ کمزور اور مستحق افراد کے لیے ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، جو ضرورت مندوں کا خیال رکھتی ہے اور ان کی آواز سنتی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ نے نئے ریکارڈ بنا دیے، پانچ ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے تئیس ہزار گھر تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کوئی حکومت 5 سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مختصر ترین مدت میں گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کیا گیا، جو پچھلی کسی بھی حکومت نے پانچ سال میں نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف پانچ ماہ میں 28 ہزار 219 گھرانوں کو 30 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے گئے۔ دھی رانی پروگرام کے تحت 2 ہزار شادیاں بھی کروائی گئیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جا چکے۔
وزیراعلیٰ نے ساڑھے 12 لاکھ افراد کے لیے راشن کارڈ لانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مئی سے پاکستان کی تاریخ کا پہلا راشن کارڈ متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو چار ماہ میں 10 ہزار روپے دیے جائیں گے تاکہ ان کے کچن کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ ا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس
- 2 گھنٹے قبل

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
- 17 منٹ قبل

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی:9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 33 منٹ قبل

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 9 منٹ قبل

گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے
- 24 منٹ قبل

لوئردیر: سوزوکی پک اَپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ،مریم نواز
- 2 گھنٹے قبل