پشاور : محکمہ خزانہ کیجانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 15 جولائی کو جاری کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کیجانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 15 جولائی کو جاری کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔ پنشنرز کو بھی عید سے 5 دن قبل پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے تنخواہ عید سے پہلے جاری کرنے کی ہدایت کردی تھی۔وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی،اس حوالے سے اے جی پی آر کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں تھیں ۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے پہلے تنخواہ جاری کی جائے گی، اس سلسلے میں نوٹی فیکشن جلد جاری ہوگا۔
چند دن قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج 1442ھ کے نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر 10 تاریخ کو ہوگی۔اس لئے 29 ذیقعد بروز ہفتہ مورخہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ذی الحج 12 جولائی 2021ء کو ہوسکتی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 16 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 17 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago






