لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخرزمان کھاتہ کھولے بغیر ہی پہلے اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔


پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخرزمان کھاتہ کھولے بغیر ہی پہلے اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔
تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے 102 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے 29، 29 گیندوں پر نصف سینچریاں اسکور کیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عامر کی جگہ محمد ذیشان کو موقع دیا ہے۔لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے والی پلینگ الیون کو ہی میدان میں اتارا ہے۔
علاوہ ازیں، کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 8 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 6 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago