Advertisement

خیبر : منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشات، جمرود میں12 دنوں کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ 

لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خوردنوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 5:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر : منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشات، جمرود میں12 دنوں کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ 

خیبر:منکی پاکس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے پمپ ہاوس غنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 
اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔،لاک ڈاؤن کےدوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہےگی،سمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خوردنوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنرجمرود اور خیبر پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہے،جبکہ اس کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔

Advertisement