140 کے مجموعی اسکورپرمعاذ صداقت نسیم شاہ کا شکار بنے، انہوں نےبرق رفتاری سےکھیلتےہوئے 33 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔


پی ایس ایل کےدسویں ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام یونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو جیت کےلیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا جسے زلمی نے کپتان بابراعظم اور معاذ صداقت کی ففٹیز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں بہ آسانی حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپننگ بیٹر مچل اوون اورصائم ایوب بالترتیب 6 اورایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد حارث بھی صرف 12 رنز بناسکے ، 38 رنز پر 3 وکٹیں گرجانےکےبعد کپتان بابراعظم اور نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ذمےداری اورتیزی رفتاری سےبیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 140 تک پہنچایا۔
140 کے مجموعی اسکورپرمعاذ صداقت نسیم شاہ کا شکار بنے، انہوں نےبرق رفتاری سےکھیلتےہوئے 33 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم 53 اورمیکس برائنٹ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
صاحبزادہ فرحان کےآؤٹ ہونےکے بعد کوئی بیٹر جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا اور وقفے وقفے سےوکٹیں گرتی رہیں، صاحبزادہ فرحان 35 گیندوں پر 36 رنزبناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
قبل ازیں لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، صاحبزاہ فرحان اورکائلی میئرزنے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
نویں نمبر پربیٹنگ کے لیے آنے والے بین ورشوس نے 17 گیندوں پر 33 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر مجموعے کو 143 رنز تک پہنچانےمیں اہم کردار ادا کیا، آؤٹ ہونےوالے آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو ایک رنز بنا کرحسین طلعت کا شکار بنے۔
62 کے مجموعی اسکور پرمحمد علی نے دوسرے اوپنر کائلی میئرز کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، انہوں نے 18 رنز بنائے، اس کے بعد سلمان آغا 4، کپتان شاداب خان 15، کولن منرو 11 اور سعد مسعود ایک اور اعظم خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم 124 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی طرف سےمحمد علی سب سےکامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لیوک وڈ، الزری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک چھ میں سےپانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ پشاور زلمی نے چھ میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
کائیل میئرز،صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغاز، شاداب خان ( کپتان )، اعظم خان ( وکٹ کیپر )، عماد وسیم، سعدمسعود، بین ورشوس، نسیم شاہ، اور ریلی میریڈتھ
پشاور زلمی اسکواڈ
مچ اوون، صائم ایوب، بابراعظم ( کپتان )، محمد حارث ( وکٹ کیپر ) ، حسین طلعت، میس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک وڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، اور محمد علی

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 hours ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- an hour ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- an hour ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 hours ago