جی این این سوشل

پاکستان

طلبہ کے امتحانات ملتوی نہیں ہونگے۔شفقت محمود

گلگت: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کے امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے ، ن لیگ ایشویز پر سیاست کریں طلبہ کے مستقبل نہ کھلیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلگت بلتستان ضلع دیامر اور شگر میں سکول سے باہر بچوں کو داخلہ کا نیا پراجیکٹ شروع کریں گے
گلگت بلتستان ضلع دیامر اور شگر میں سکول سے باہر بچوں کو داخلہ کا نیا پراجیکٹ شروع کریں گے

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم  نے پڑھاکو بچوں کو خوش کردیا ہے جو امتحانات اورشیڈول کے مطابق پیپرز دینا چاہتے ہیں ۔ گلگت میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر تعیلم کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ملک میں امتحانات شروع ہوۓ ہیں۔ کچھ طلبہ بغیر امتحان کےپاس ہونا چاہتے ہیں اس سال ایسا نہیں ہوگا ۔گلگت بلتستان میں 46 ھزار بچے سکولوں میں داخل نھیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھاکہ  گلگت بلتستان ضلع دیامر اور شگر میں سکول سے باہر بچوں کو داخلہ کا نیا پراجیکٹ شروع کریں گے۔ احسن اقبال اور سعد رفیق کو جواب قومی اسمبلی میں دوں گا۔   نیشنل کونسل آف آرٹس کا کیمپس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے دیامر اور شگر میں  سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

 

شفقت محمود  نے مزید کہا کہ  انٹر اور میٹرک کے امتحانات  شروع ہوگئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔  سکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یونیورسٹی آف بلتستان کو مذید بہتر کرنے کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں اس سال 25 کروڑ  روپے دیے جائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے جلسے میں نیا نعرہ لگادیا

اب فنڈ رکے  گے نہیں بلکہ آتے رہے ہیں۔   گلگت بلتستان کے ہنر کے تعلیم کیلئے 12 سو سکالر شپ دیے جائے گے۔ سارے ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد آئی ہیں اور مذید آتے رہے رہے گے جس کیلئے ہوسپٹیلیٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

 

 یہ بھی پڑھیں : لاہور اور پشاور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز

وفاقی وزیر نے گلگت کے طلبہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ گلگت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ریجنل کیمپس بنارہے ہیں جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ دینی تعلیم کیلئے ریلیجنس ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا۔ جہاں مدرسے کے طلباء کو دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکے گے۔

 

یہ بھی پڑھیں : ایران : تہران میں زور دار دھماکہ

 کلچرل کے تحفظ کیلئے بھی جگہ بنارہے ہیں۔ جس کیلئے زمین کی تلاش کررہے ہیں۔ آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔  یکساں نظام تعلیم لا رہے ہیں۔

جرم

بھارتی پولیس منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث

 2017 سے 2021 کے دوران متعدد کیسز میں بھارتی فوجی افسران کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی پولیس منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث


 حالیہ واقعے میں جموں میں منشیات کے گروہ میں ملوث بھارتی پولیس کانسٹیبل کو ہیروئن فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  
 منشیات کا یہ گروہ جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال سے آپریٹ کر رہا تھا۔  
 منشیات کے انسداد کے ادارے کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ایک ایسے گروہ کا حصہ تھے جو نوجوانوں کو نشے کا عادی بنا کر فائدہ اٹھا رہا ہے، جس سے علاقے میں زیادہ مقدار لینے کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔  


 یہ بھی پتا چلا ہے کہ یہ منشیات کا گروہ بھارت کے اندر سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ ایس پی سٹی نارتھ برجیش شرما اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔  


 تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ جائیدادوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ان اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔  
 ایک اور کیس میں 7 نومبر 2024 کو کانسٹیبل پرویز خان کو دو بیویوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جس میں گھر سے ہیروئن اور 2.5 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔   دہائیوں سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، مگر بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت اپنے ان اقدامات پر حیران کن طور پر شرم محسوس نہیں کرتی ، تاکہ بھارتی فوج دہشت گردی کے جعلی واقعات گھڑتی ہے تاکہ اپنے اختیار کو برقرار رکھ سکے۔  

 
 2017 سے 2021 کے دوران متعدد کیسز میں بھارتی فوجی افسران کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔  
 بھارتی فوج کے اہلکار مقامی منشیات کے گروہوں کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہیں اور ایل او سی کے پار منشیات کی نقل و حمل میں فوجی وسائل استعمال کرتے ہیں۔  
 دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کے اندر منشیات کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس کا ذریعہ بھارتی منشیات کی منڈی ہے۔  
 2021-22 میں گجرات اور مندرہ پورٹ پر لاکھوں ڈالر مالیت کی منشیات کی برآمدگی نے بھارتی ریاست کی ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا پردہ فاش کیا۔  


 بغیر کسی تحقیقات یا ٹھوس شواہد کے پاکستان پر الزام لگانا بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز کا پرانا طریقہ ہے۔  
 بھارت کو اپنے ملک کے اندرونی مسائل کو حل کرنا چاہیے قبل اس کے کہ وہ ہمسایہ ممالک پر انگلی اٹھائے۔ بھارت 9/11 کے بعد دنیا کی سب سے بڑی منشیات کی منڈی بن چکا ہے۔  
 اندرونی اختلافات اور علاقائی جانب داریوں سے مفلوج بھارتی فوج ایک غیر منظم قوت ہے، جو اپنے مفادات کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھا کر پیسہ بنانے میں مصروف ہے۔  


واضح رہے کہ  2021 میں پہلی بار سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ایک کراس بارڈر منشیات-دہشت گردی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے ہندواڑا ضلع کپواڑہ میں تعینات ایک بی ایس ایف افسر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رواں سال کا  آخری سپر مون کب دیکھا جا سکے گا؟

سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رواں سال کا  آخری سپر مون کب دیکھا جا سکے گا؟

سال 2024 اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس گزرتے سال کا چوتھا اور آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ نظر آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپر مون پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا،سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔

اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کےدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 2024ء میں بالترتیب 3 سپر مون دیکھے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے سپر مون کا نظارہ آج کیا جا سکے گا۔

رواں سال کا پہلا سُپر مون 19 اگست کی شب دیکھا گیا، 18 ستمبر کو دوسرا سُپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ دکھائی دیا جبکہ 17 اکتوبر کو تیسرا سپر مون پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll