جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ون ڈے ،پاکستانی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی

لارڈز: دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم جیت کے لیے دیے گئے 248 رنزکے تعاقب میں 25 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹیں گنوا کر 115 رنز بناسکی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حسن علی نے  7 اوورز میں 42 رنز دیکر  4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
حسن علی نے 7 اوورز میں 42 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

 

پاکستان کی ٹیم ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی ، انعام الحق صڑف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے ،  فخر زمان  نے 10 رنز بنائے ،  بابراعظم صرف 19 رنز بناسکے ،۔  محمد رضوان 5، شعیب مقصود 19  جبکہ شاداب خان  21 رنز ہی بنا سکے ۔

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

اس سے پہلے لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ نے انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک نہیں چلنے دی  انگلینڈ کی ساری ٹیم45 اعشاریہ دو اوورز میں 247 رنز بنا کر  پویلین واپس لوٹ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے خوشخبری

 پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،  انگلینڈ کی ٹیم نے بیس اوورز کے اختتام پر چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے ۔ تاہم اس کے بعد پاکستانی باؤلنگ نے اپنے 30 ویں اوور تک انگلینڈ کی ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو  170 تک رنز سے پویلین کی راہ دکھادی ۔ حسن علی نے  7 اوورز میں 42 رنز دیکر  4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران : تہران میں زور دار دھماکہ

ایک سوستر کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور چالسیویں اورر تک سکور کو 230 تک لے گئے تاہم 231 رنز پر پہنچ کر انگلینڈ ٹیم اپنا ایک اور کھلاڑی گنوا بیٹھی ۔ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعود شکیل ایک ، شاہین شاہ آفریدی ایک شاداب خان  نے ایک کھلاڑی  کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

موسم

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll