مالی سال کیلئے معاشی اہداف کا تعین آج اے پی سی سی اجلاس میں کیا جائے گا


آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی اہداف کا تعین آج اے پی سی سی اجلاس میں کیا جائے گا، افراط زر 7.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا جائے گا۔ بڑی فصلوں کی ترقی کا ہدف 6.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، کپاس کی ترقی کا ہدف 7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، لائیو اسٹاک کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز، جنگلات کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے،
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جنگلات کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہی گیری کی ترقی کا ہدف تقریباً 3 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے، اسی طرح آئندہ مالی سال صنعتی ترقی کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال معدنی ترقی کا ہدف تقریباً 3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ مینوفیکچرنگ کی ترقی کا ہدف 4.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح آئندہ مالی سال لارج سکیل ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال اسمال سکیل صنعتی ترقی کا ہدف 8.9 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، تعمیرات کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ آئندہ مالی سال بجلی، گیس واٹر سپلائی کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، ہول سیل اور ریٹیل کی ترقی کا ہدف 3.9 فیصد مقرر کرنے کا ہدف ہے جبکہ آئندہ مالی سال مواصلات اور ٹرانسپورٹ گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال ہوٹل اور غذائی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد، اطلاعات کے شعبے کی ترقی کا ہدف بھی 5 فیصد، انشورنس اور مالیات کی ترقی کا ہدف 5 فیصد، ریئل سٹیٹ کی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد اور حکومتی خدمات کی ترقی کا ہدف 3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال تعلیمی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد، صحت اور سماجی ترقی کا ہدف 4 فیصد، صنعتی ترقی کا ہدف 4.3 اور سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نجی سرمایہ کاری کا ہدف 9.8 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال قومی بچتوں کا ہدف 14.3 فیصد اور مہنگائی کی شرح 7.5 تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 3 hours ago

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 hours ago

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 2 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 3 hours ago

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 2 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 3 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 28 minutes ago

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 2 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 40 minutes ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 2 hours ago