علی ظفر کا عید الاضحیٰ کے موقع پر شینا زبان میں پہلا میوزک ویڈیو "کرے کرے" ریلیز
گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے


گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے شینا زبان میں اپنا پہلا میوزک ویڈیو ’کرے کرے‘ جاری کر دیا ہے۔
گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ مقامی گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی سلمان پارس ہی نے کی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود علی ظفر نے علی مصطفیٰ کے اشتراک سے انجام دی ہے، جبکہ گیت کے بول ظفر وقار تاج نے تحریر کیے۔
علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام اور ان کے مہمان نواز رویے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دیکھنی چاہیے، اور یہی پیغام ’کرے کرے‘ کے ذریعے دیا گیا ہے۔
ویڈیو کو ریلیز کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 77 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی اس کاوش کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی سرائیکی، سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون زبان میں گانے ریلیز کر چکے ہیں جو عوام میں بےحد مقبول ہوئے۔

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 4 گھنٹے قبل

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 4 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 12 منٹ قبل

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 44 منٹ قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- ایک منٹ قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- ایک گھنٹہ قبل