Advertisement
علاقائی

گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق

اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، باقی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیوحکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 2:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق

گلگت:گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا برد ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، باقی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Advertisement