کراچی:جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنیوالے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی علامات
ایک ہاؤس آفیسر میں کانگو وائرس کی 90 فیصد علامات ہیں، دونوں ڈاکٹروں میں مریض کو طبی امداد دینے کے اگلے روز ہی علامات ظاہر ہوگئی تھیں،رپورٹ


شہر قائد کے جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنے والے 2 ڈاکٹروں میںبھی وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 2 ہاؤس آفیسرز نے گزشتہ ہفتے کانگو کے مریض کو طبی سہولیات فراہم کی تھیں، کانگو کا مریض 19 جون کو دوران علاج سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔
دوسری جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو تیزبخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایات ہیں، ایک ہاؤس آفیسر اپنے گھر جب کہ دوسرا جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں آئیسولیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہاؤس آفیسر میں کانگو وائرس کی 90 فیصد علامات ہیں، دونوں ڈاکٹروں میں مریض کو طبی امداد دینے کے اگلے روز ہی علامات ظاہر ہوگئی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ڈاکٹروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیب بھیجے ہیں جن کی کانگو وائرس سے متعلق رپورٹ پیر کو موصول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں فیور ڈیسک قائم کی ہے، اسپتال میں بڑے پیمانے پرآئیسولیشن یونٹ قائم کرنے کی سہولیات نہیں، آئیسولیشن یونٹ بنانے سے متعلق محکمہ صحت سے آنے والی ہدایات پر عمل کیاجائیگا۔

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 31 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 36 منٹ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 27 منٹ قبل