Advertisement

پاکستان نجی کمپنیوں کو من مانی قیمت میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے گا

اسلام آباد: پاکستان نجی کمپنیوں کو من مانی قیمت میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 12th 2021, 3:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق   معاون خصوصی برائے  صحت فیصل سلطان نے کہا کہ نجی کمپنیوں  کو من مانی قیمت میں کورونا ویکسین درآمد کرنے  کی اجازت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، "ہم قیمتوں پر نظر  رکھیں گے اور ظاہر ہے کہ ہم ان کی قیمت خرید دیکھ لیں گے کہ کہیں قیمت ذیادہ تو نہیں ہے اور حکومت کبھی بھی مداخلت کرنے کا حق رکھتی ہے۔

 اس وقت  پاکستان میں ہنگامی استعمال کے لئے منظور شدہ صرف تین ویکسین  سینوفرم ، آسٹر زینیکا اور اسپوٹنک وی ہیں۔

دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت صحت کے قومی صحت خدمات ، ضابطے اور کوآرڈینیشن ڈویژن نے کابینہ سےکورونا ویکسین کی درآمد کی اجازت دینے کے لئے خصوصی استثنیٰ مانگا تھا ۔ عام طور پرحکومت  درآمد شدہ ادویات کی حد قیمت  کرتی ہے جو کہ اس تناظر میں نہیں کی گئی۔

" مختلف ذرائع سے ویکسین  کی درآمدی قیمتوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں تھی ، "دستاویز کا کہنا ہے ،" مذکورہ بالا حقائق کے مطابق ممکن ہے کہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت کا تعین کرنا ممکن نہ ہو۔ "

فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان نے ابھی بھی اپنی آبادی کو مفت  ویکسین لگانے کا ارادہ کیا ہے اور صرف ایک "چھوٹا سا طبقہ" جو ویکسین  کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے اسے اختیار حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا ، " وہ لوگ جو نجی کمپنیوں  کے ذریعہ یہ ویکسین  حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ جتنے مرضی پیسے  ادا کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ذاتی طور پر  میرا اندازہ یہ ہے کہ جب ویکسینیں دستیاب ہوں گی اور ہمارا مارکیٹ میں مقابلہ ہوگا تو یہ قیمتیں خود بخود طے ہوجائیں  گی۔"

جبکہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کچھ متعلقہ قواعد و ضوابط کو چھ ماہ کے لئے معطل کیا تاکہ نجی کمپنیاں ذیادہ سے ذیادہ قیمتیں رکھ سکے۔

فیصل سلطان نے کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ  اس اصول کی منظوری ہے کہ نجی کمپنیاں ویکیسن  درآمد کرسکتی ہیں   اور حوالہ قیمت کی عدم دستیابی  کی وجہ سے قیمتوں کا تعین کرسکتی ہیں۔

ماہرین نے کمرشل درآمدات کی اجازت دینے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا ہے اور نجی کمپنیوں کیلئے  قیمت کی حد مقرر نہ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

550,000سے زیادہ کورونا  کیسز اور 12000  اموات کے ساتھ ، پاکستان نے ابھی تک کسی بھی کمپنی سے ویکسین نہیں خریدی اور صرف رواں ماہ ہی چین نے سینوفرم کی ویکسین کی500,000 خوراکوں کے ساتھ ایک ویکسینیشن مہم چلائی تھی۔جو  ابھی تک صرف 27,228 ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی ہے۔

پاکستان بنیادی طور پر GAVI / WHO CoVAX ویکسین کی مہم  پر انحصار کرتا ہے جس کا مقصد غریب ممالک کو مفت ویکیسن  مہیا کرنا ہے۔اس مہم کے ذریعے 17 ملین  ڈوز ملیں گے جن کا کوئی پتہ نہیں کہ کب ملیں گی۔

  * اس تحریر کے اعداد و شمار کو رائٹرز  سے لیا ہے۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
Advertisement