شاداب خان حالیہ مہینوں میں متعدد انجری مسائل کا شکار رہے، اور میڈیکل ٹیم کی سفارش پر انہیں کندھے کے علاج کے لیے سرجری کرانا پڑی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاداب خان نے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی سرجری کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا:
"الحمداللہ، میری سرجری کامیاب رہی ہے۔ اب میری توجہ ریکوری اور ری ہیب پر مرکوز ہے۔"
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا:
"آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ، جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔"
ذرائع کے مطابق شاداب خان کم از کم تین ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے، اور اسی وجہ سے وہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قومی ٹیم اگلے ماہ بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ امکان ہے کہ اس دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
مزید برآں، شاداب خان کی ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاداب خان کی مکمل صحت یابی کے لیے کوئی باضابطہ ٹائم لائن یا واپسی کی تاریخ جاری نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شاداب خان حالیہ مہینوں میں متعدد انجری مسائل کا شکار رہے، اور میڈیکل ٹیم کی سفارش پر انہیں کندھے کے علاج کے لیے سرجری کرانا پڑی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 14 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 9 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 15 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 12 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل