بی سی سی آئی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا مجوزہ دورۂ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں سال ٹیم کو بنگلا دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے اس فیصلے کی تصدیق ایک اعلامیے کے ذریعے کی، جس میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ اب یہ سیریز ستمبر 2026 میں کھیلی جائے گی۔
بی سی سی آئی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اگست 2025 میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، جہاں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل وائٹ بال سیریز شیڈول تھی۔

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 15 hours ago

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 2 hours ago

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 13 minutes ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 12 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 2 hours ago

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- an hour ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 15 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 15 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 12 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 14 hours ago

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 2 hours ago