چیٹ جی پی ٹی نے 10 سالہ نامعلوم بیماری کی تشخیص کر دی، ڈاکٹر بھی حیران
علاج کے طور پر مریض نے ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس لینا شروع کیے اور طرزِ زندگی میں تبدیلیاں کیں، جس کے بعد اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔

نیویارک: مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ "چیٹ جی پی ٹی" کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد مختلف کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، لیکن کیا یہ ایسا طبی مسئلہ بھی حل کر سکتا ہے جو برسوں سے ماہر ڈاکٹروں کی سمجھ سے باہر ہو؟
ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ امریکا میں پیش آیا، جہاں ایک ریڈیٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے اس کی 10 سال پرانی پیچیدہ بیماری کی ایسی درست تشخیص کی، جو درجنوں ٹیسٹس اور ماہرین کی مشاورت کے باوجود ممکن نہ ہو سکی تھی۔
ریڈیٹ صارف @Adventurous-Gold6935 نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک دہائی سے مختلف جسمانی علامات کا شکار تھا، جن کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ رہی تھی۔ اس دوران کئی بار ایم آر آئی، سی ٹی اسکینز، بلڈ ٹیسٹ اور دیگر میڈیکل معائنے کرائے گئے، مگر نتیجہ صفر رہا۔
بالآخر، مایوسی کے عالم میں اس نے اپنی تمام علامات اور لیب رپورٹس چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ شیئر کیں۔ حیرت انگیز طور پر، اے آئی بوٹ نے مشورہ دیا کہ یہ مسئلہ وٹامن B12 کی پراسیسنگ میں خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو ممکنہ جینیاتی میوٹیشن کی وجہ سے ہوتا ہے—حالانکہ خون میں B12 کی سطح معمول پر ہوتی ہے۔
صارف نے جب اس مشورے کے ساتھ دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو طبی ماہر بھی حیرت زدہ رہ گئے، کیونکہ بعد میں ہونے والے مخصوص ٹیسٹس سے چیٹ جی پی ٹی کی تشخیص درست ثابت ہوئی۔
علاج کے طور پر مریض نے ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس لینا شروع کیے اور طرزِ زندگی میں تبدیلیاں کیں، جس کے بعد اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔
ریڈیٹ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
"اب سوچتا ہوں کہ ڈاکٹرز نے پہلے اس سادہ ٹیسٹ کے بارے میں کیوں نہیں سوچا۔"
یہ واقعہ مصنوعی ذہانت کے طبی شعبے میں ممکنہ کردار پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، خاص طور پر ایسے پیچیدہ کیسز میں جہاں روایتی میڈیکل سسٹم ناکام ہو جاتا ہے۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 8 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago








