آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے عمل میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا،ترجمان ریسکیو


پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے کوچی بازار میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں واقعہ ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، آگ بجھانے کے دوران2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے عمل میں ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان میں بھڑکی اور رات گئے محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں پھیل گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، 6 افراد کو عمارت سے باہر نکالا، آتشزدگی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 14 منٹ قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 34 منٹ قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 5 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 4 گھنٹے قبل

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 4 گھنٹے قبل