ترجمان کی طرف سےشہریوں کو ہدایت دی گئی کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔


لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جانب سے آٓئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 10جولائی تک متوقع ہےاور آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان نے شہریوں کو آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے،بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری کچے مکانات اورخستہ حال عمارتوں میں رہائش رکھنے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب ترجمان واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڑ 47، قرطبہ چوک 44 اورگلبرگ میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ 47، گلشن راوی 35، اقبال ٹاؤن 33، سمن آباد 28 اورجوہرٹاؤن میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل






