امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، ترجمان ٹیمی بروس


امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے سے متعلق بھارتی دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں، حقیقت جاننے کیلئے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے، بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کردار ادا کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں جبکہ بھارتی حکومت مسلسل پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کو مسترد کرتی آئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر اُمید ہیں، امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، کئی ممالک غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، شام اور لبنان کے ساتھ ہونے والی پیشرفت مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دے گی۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ہم ٹیکساس میں جانی نقصان پر دوست ممالک کے اظہار تعزیت پر شکر گزار ہیں۔

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- 42 منٹ قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل