Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق

رشتے داروں کا تنازع شدت اختیار کرگیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 17 2025، 10:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنیالہ کے علاقے میں 2 متحارب گروپوں کا وانڈہ بیرون  (اوبلین) میں آمنا سامنا ہوگیا، جہاں دوبدو فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او پنیالہ کے مطابق قریبی رشتے داروں کا تنازع شدت اختیار کرگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں نقیب اللہ، شفیع اللہ، نجیب اللہ، جلال، نوید، جہانزیب شامل ہیں۔ ان میں جلال مخالف گروپ سے ہے جب کہ 5 کا تعلق جہانزیب گروپ سے ہے، جن میں 3 اوبلین کے بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Advertisement