خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل علی سے طلاق لی تھی ۔


گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میںٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے پراسرار طور پر لاش ملی ، خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے پراسرار طور پر لاش برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمیرا اپنی رہائش گاہ کے اندر مردہ پائی گئیں تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
تاہم دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) انور شیخ کے مطابق سمیرا کی 15 سالہ بیٹی نے بیان دیا ہے کہ چند افراد زبردستی شادی کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے اور میری ماں کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کیا گیا۔
خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل علی سے طلاق لی تھی ، واقعے تحقیقات جاری ہیں اور سابق شوہر علی کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا، تحقیقات جاری ہیںاور ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسلسل بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری،چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل
- 4 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
- 5 گھنٹے قبل