جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے،ڈائریکٹر


لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ویلکم ٹو پنجاب کا پریمیئر شو مقامی سینما میں منعقد کیا گیا ،جس میں فلم کی کاسٹ سمیت فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
شومیں فلم کے ہیرو عادی خان ، ہیروئین زارا حیات، افتخار ٹھاکر ،قیصر پیا،خاور خان،شاہزیب مرزا،اچھی خان، ممتاز بیگم ، سینئر ڈائریکٹر سید نور ،صفدر ملک،پرویز کلیم،مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا ، لیلیٰ ،سہیل ملک، التمش بٹ،شاہد رانا،جاوید رضا،ذیڈاے زلفی،فریحہ جبیں،سوہانا راجپوت،طلعت شاہ، صدف راجپوت،ممتاز شبیر،فاروق بٹ اور دیگرشریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے ۔ میں ان کو مبارکباد دینا ہوں۔
فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ فلم کہانی خود لکھی ہے۔جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دیکھائی ہے۔ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا اور فلم کی تمام کاسٹ کا شکریہ ۔فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے۔
پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ جاوید شیخ ،بشریٰ انصاری ،ساجد حسن ، فردوس جمال، یاسر نواز ،عدنان صدیقی ،گوشی خان کس کس کا نام لوں سب نے بڑی محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ ویلکم ٹو پنجاب ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 4 hours ago

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 7 hours ago

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 5 hours ago

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 6 hours ago

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 6 hours ago

معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
- 5 hours ago

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 7 hours ago

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- an hour ago

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- an hour ago

78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
- 7 hours ago

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 7 hours ago