بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
بانیٔ پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا،گوہر خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے، کل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور آج دوسرے بیٹے کو بھی کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔
اپنے رد عمل میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا غیر جمہوری رویہ ہے، ایسے اقدامات سیاسی و سماجی ماحول کو مزید کشیدہ کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اداروں سے سنجیدگی و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک کے حالات پہلے ہی نازک ہیں ان میں مزید بگاڑ پیدا نہ کیا جائے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے رویے نہ اپنائے جائیں تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی انتقام ترک کر کے استحکام اور مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے، پاکستانی عوام جمہوری اقدار کے تحفظ کے خواہاں ہیں، سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پولیس نےعلیمہ خان کے دوسرے بیٹےشیر شاہ کو بھی لاہور سے حراست میں لے لیا ہے، شیر شاہ کو گھر سے کچھ فاصلے سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آ رہے تھے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 16 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 18 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 12 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 20 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 17 hours ago








