دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے


لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں اونچے درجے کی سیلابی کیفیت ہے۔ اسی طرح سلیمانکی کے مقام پر 63 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔
تاہم تونسہ، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر پانی کی سطح نارمل بتائی گئی ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر 14 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ دریا معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بسنتر نالہ اور پلکھو ندی میں بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
محکمے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں جہاں شہریوں کو بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب سیروتفریح سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ دریاؤں کی کراسنگ کے لیے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس فراہم کی جائیں، جبکہ والدین سے کہا گیا ہے کہ بچوں کو ہرگز دریاؤں یا ندی نالوں میں نہانے نہ دیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 5 گھنٹے قبل






