پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا


پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ 94 ہزار 197 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 82.1 فیصد کے برابر ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مالی سال 2024-25 کے دوران سامنے آیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق:
غیر ملکی قرضہ اور واجبات: 34 ہزار 906 ارب روپے ، مقامی قرضہ: 54 ہزار 471 ارب روپے ، غیر ملکی واجبات (external liabilities): 4 ہزار 459 ارب روپے ، یہ تمام واجبات اور قرضے مجموعی طور پر ملک کی جی ڈی پی کے 82.1 فیصد کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو معاشی لحاظ سے ایک تشویشناک حد سمجھی جاتی ہے۔
گزشتہ سال کی صورتحال
دستاویز کے مطابق جون 2024 میں ملک پر قرضوں اور واجبات کا کل حجم 85 ہزار 457 ارب روپے تھا، جس کے مقابلے میں ایک سال کے اندر اندر قرضوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ماہرین معاشیات کے مطابق قرضوں میں مسلسل اضافہ نہ صرف معاشی خودمختاری کے لیے خطرہ بن رہا ہے بلکہ آئندہ مالی پالیسیوں پر بھی اس کا گہرا دباؤ محسوس کیا جائے گا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago







