Advertisement
پاکستان

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق

سیلابی ریلہ عوامی بند، موضع شاہ رسول والا کا حفاظتی بند توڑنے کے بعد شہر کو بچانے والے اربن بند تک پہنچ گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 9th 2025, 9:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں ہوتی جارہی ہے شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق ہے، کرینوں اور دیگر مشینری کے ذریعے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

ملتان کی تحصیل جلالپور میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بے رحم سیلابی ریلہ عوامی بند، موضع شاہ رسول والا کا حفاظتی بند توڑنے کے بعد شہر کو بچانے والے اربن بند تک پہنچ گیا۔

جلالپور میں جو مواضعات مکمل ڈوبے ہوئے ہیں ان میں شہنی میانی، خان بیلہ، کوٹ امام دین ، دراب پور، کرموں والی، شجاعت پور، بیٹ مغل، جھانبو والا، عمر پور ، مانک والی، شاہ پور لما شامل ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اربن بند کو  فوری طور  پر محفوظ بنائے ۔

انتظامیہ بھی جلالپور شہر کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے، اوچ شریف روڈ پر چھوٹے پل توڑ کر پانی کا رخ مواضعات کی طرف کیا گیا جس سے پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، سیلابی ریلے سے اب تک 64 مواضعات اور سیکڑوں بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے فوج کے ساتھ مل کر  شہریوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

تحصیل جلالپور پیر والا کو  بہاولپور کی طرف دریائے راوی اور  مظفر گڑھ جتوئی کی طرف سے دریائے چناب نقصان پہنچا رہا ہے اور  یہ دونوں دریا شاہ پور لما اور بیٹ قیصر میں اکٹھے ہورہے جس سے تباہی زیادہ ہو رہی ہے۔

Advertisement
حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا

  • 10 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

  • 5 گھنٹے قبل
اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری  کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس

  • 12 گھنٹے قبل
وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے   پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

  • 9 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے

  • 9 گھنٹے قبل
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

  • 10 گھنٹے قبل
ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا

  • 7 گھنٹے قبل
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی

  • 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement