Advertisement
تفریح

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس حرکت کو شرمناک، غیر اخلاقی اور بچگانہ حرکت قرار دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 12th 2025, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان

لندن : سر پر انڈے مارے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی انوکھی گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور انوکھے انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے سر پر لندن میں ایک کیفے کے باہر انڈے مارے گئے، جس کے بعد ان کے زار و قطار رونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں چاہت فتح پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھی انہیں تسلیاں دے رہے ہیں،جس کے بعد چاہت فتح علی خان میں ایک ویڈیو بیان ان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل، 19 جون کو پیش آیا تھا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا رہا کہ“بدو بدی، چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘

ان کے مطابق ایک شخص نے انڈا پھینکا، جب کہ دوسرے نے ان کے سر پر انڈا پھینکنے کے ساتھ ہاتھ بھی مارا،چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اس واقعے کے باعث چار دن تک ان کی طبیعت خراب رہی۔

انہوں نے کہا کہ چار دن بعد جب انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کا کہا تو انکار کر دیا گیا کہ ریسٹورنٹ کے باہر کیمرے نہیں لگے، تاہم واقعے کے تین مہینے بعد انہوں نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

چاہت فتح علی خان نے کہا مجھے پہلے سی سی ٹی وی نہیں دی گئی تھی کہ میرے پاس ثبوت ہوتا، میں اسی وقت پولیس اسٹیشن جاتا لیکن اب میرے پاس ثبوت ہیں، آپ لوگوں کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس حرکت کو شرمناک، غیر اخلاقی اور بچگانہ حرکت قرار دیا ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 38 منٹ قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement