پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جارہا ہے، الیکٹرک بسیں تمام متعلقہ اضلاع میں پہنچائی جا رہی ہیں،بلال اکبر


میانوالی: پنجاب حکومت نے ضلع میانوالی میں 15 ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئی ہیں۔
اس حوالے سےصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلا ل اکبر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جارہا ہے، الیکٹرک بسیں تمام متعلقہ اضلاع میں پہنچائی جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ الیکٹرک بسوں کا یہ منصوبہ عوام کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ لاہور سے 27 الیکٹرک بسوں سے شروع ہونے والا منصوبہ ہر جگہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا، 1100 الیکٹرک بسوں سے لاکھوں لوگوں کو جدید، سستی اور بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔
ماہرین کہتے ہیں بجلی سے چلنے والی یہ بسیں ماحول میں آلودگی کم کرنے میں مددگار ہوں گی جبکہ عام شہریوں کو بھی کم کرایوں میں آرام دہ سفر میسر ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ میانوالی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ بسیں مقامی لوگوں کے لیے سہولت اور آسانی کا باعث بنیں گی، خاص طور پر طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ سہولت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 7 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)





.jpg&w=3840&q=75)

