وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے، مریم نواز


ساہیوال:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو اپنے لیے اللہ کی طرف سے مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب میں متاثر ہونے والے کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دیگی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں جس میں لوگ باعزت طریقے سے سفر کریں گے، ساہیوال کے لوگ جو سفر کئی سو روپے میں کیا کرتے تھے اب صرف 20 روپے میں کیا کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بس سروس خواتین، اسپیشل افراد، بزرگوں اور طلبہ کے لیے فری ہے جبکہ بس میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بھی بنایا گیا ہے، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، مانیٹر کریں گے کہ کہیں خواتین کو ہراساں نہ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔
پنجاب میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں، سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں، جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے، سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، اب پاکستان خود کو خادم حرمین شریفین کہہ سکتا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر کا دوراہ کہا جہاں انہوں نے سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔

بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت نے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ :رجسٹرار آفس نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مسترد کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 منٹ قبل

چین کا نوجوان سائنسدانوں کے لیے ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: عدالت نے سابق ایم این اے جمشید دستی کومجموعی طورپر17 سال قید کی سزا سنا دی
- 2 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آخری 2گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

دورہ پاکستان کےلیے جنوبی افریقا نے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

حیدرآباد میں پولیو کا نیا کیس، ملک میں تعداد 27 ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب دفاعی معاہدہ: حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں لاوارث ملی لڑکی چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ، مداح سے شادی کرلی
- ایک گھنٹہ قبل

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا،پرچم بھی لہرا دیا
- 27 منٹ قبل