ایشیا کپ فائنل: پاکستان اچھے آغاز کے باوجود بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام،146 پر پوری ٹیم ڈھیر
دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔


دبئی: ایشیا کپ فائنل کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی ٹیم اچھا آغاز کرنے کے باوجود بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 19.1 اوور میں 146رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے ، جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے اننگ کا آغاز کیا اور 84 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب وہ 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ نئے آنے والے بلے باز محمد حارث بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔
دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے، صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جبکہ 126 کے اسکور پر فخر زمان بھی ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بناسکے۔
ان کے بعد سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
اوپنر بلے باز فخر زمان 35 گیندوں پر 46 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 2 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے، حسین طلعت ایک رن جبکہ کپتان سلمان علی آغا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار یادیو سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔
فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر دیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ اور شیوم دھوبے کی واپسی ہوئی ہے۔
فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں، رنکو سنگھ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی۔
بھارت کا اسکواڈ
بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل: پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے اہم ریکارڈ بنا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام
- 5 گھنٹے قبل

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کی بہتری میں اوورسیزپاکستانیوں کا اہم کردارہے،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- 6 گھنٹے قبل

کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- 6 گھنٹے قبل