اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
فیصلہ کن ڈبلز میچ میں شایان اور راشد پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی


اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف مرحلے میں کولمبیا کو شکست دے دی۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے جنوبی امریکا کی ٹیم کولمبیا کو 1-2 سے مات دی۔
پہلے سنگلز مقابلے میں کولمبیا کے سمیعل گارشیا نے راشد علی کو 2-6، 7-6، اور 4-10 سے ہرا دیا۔ تاہم، دوسرے سنگلز میچ میں محمد شایان نے پاؤلو ایگڈیلو کو شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔ شایان کی جیت کا اسکور 2-6، 7-5، اور 8-10 رہا۔
فیصلہ کن ڈبلز میچ میں شایان اور راشد پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔
پانچویں پوزیشن کے حصول کے لیے پاکستان کل چائنیز تائپے کے خلاف میدان میں اُترے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 7 hours ago

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 5 hours ago

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 2 hours ago

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 4 hours ago

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 6 hours ago

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 2 hours ago

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 7 hours ago

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 2 hours ago

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 6 hours ago

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 5 hours ago

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 5 hours ago

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 4 hours ago