تحقیق میں 400 سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا تاکہ یہ جانا جا سکے کہ غذاؤں اور مشروبات کا درجہ حرارت دماغی اور جسمانی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔


چائے کو عام طور پر صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق یہ فائدہ صرف تب حاصل ہوتا ہے جب آپ اسے گرم حالت میں پینا پسند کرتے ہیں۔
یہ انکشاف برٹش جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق، گرم چائے یا کافی پینے سے انزائٹی میں کمی آتی ہے اور جذبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ان مشروبات کے اجزا ہی نہیں بلکہ ان کا درجہ حرارت بھی انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
تحقیق میں 400 سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا تاکہ یہ جانا جا سکے کہ غذاؤں اور مشروبات کا درجہ حرارت دماغی اور جسمانی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔
نتائج کے مطابق، جو افراد ٹھنڈی چائے یا کافی پینے کے عادی تھے، ان میں انزائٹی اور بے خوابی جیسے مسائل زیادہ پائے گئے۔
اس کے برعکس، گرم مشروبات پینے والے افراد میں ڈپریشن، بے خوابی اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل نسبتاً کم دیکھے گئے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خون کی ناقص گردش کے شکار افراد ٹھنڈی غذاؤں اور مشروبات کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مطالعات سے ظاہر ہوا ہے کہ خوراک کو گرم حالت میں کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جذباتی استحکام میں مدد ملتی ہے۔
جہاں تک چائے کی مقدار کا تعلق ہے، مختلف تحقیقات میں روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینا محفوظ قرار دیا گیا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق 10 کپ روزانہ تک نقصان دہ نہیں۔
البتہ ماہرین کے مطابق 3 سے 5 کپ روزانہ چائے پینا زیادہ تر افراد کے لیے محفوظ ہے، کیونکہ اس سے زیادہ مقدار میں ممکنہ منفی اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 12 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 11 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 11 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 hours ago




