امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
روس ہمیشہ جوہری تجربات پر عائد پابندی کا احترام کرتا آیا ہے، لیکن اگر کوئی ملک اس معاہدے سے ہٹتا ہے تو روس بھی اسی کے مطابق ردعمل دے گا،روسی ترجمان


ماسکو: روس کے صدارتی دفتر کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری پابندی توڑی تو روس بھی اسی کے مطابق اقدام کرے گا،اور امریکی جوہری تجربات کا بھرپور جواب دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روس نے اب تک کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا، تاہم اگر امریکا نے اس حوالے سے اپنی پالیسی بدلی تو ماسکو بھی جواباً قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا، صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل روس کو واشنگٹن کی جانب سے کسی نئی حکمتِ عملی یا مؤقف کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک بھی جوہری تجربات کر رہے ہیں، لیکن روس کو اس حوالے سے کسی ملک کی سرگرمیوں کا علم نہیں۔
کریملن ترجمان نے واضح کیا کہ روس کے حالیہ بورویستنک کروز میزائل اور پوسائیڈن جوہری ٹارپیڈو کے تجربات جوہری ہتھیاروں کے نہیں تھے۔
انہوں نے صدر ولادیمیر پیوتن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ جوہری تجربات پر عائد پابندی کا احترام کرتا آیا ہے، لیکن اگر کوئی ملک اس معاہدے سے ہٹتا ہے تو روس بھی اسی کے مطابق ردعمل دے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع( محکمہ جنگ) کو جوہری تجربات پر کام شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، لیکن پانچ سال کے اندر وہ بھی قریب آجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے آخری بار 1992 میں ایٹمی تجربہ کیا تھا، جبکہ روس کا آخری تجربہ 1990میں اور چین کا 1996 میں ہوا تھا،روس نے سوویت دور کے بعد کبھی جوہری ہتھیاروں کا تجربہ نہیں کیا،جبکہ دنیا میںایٹمی ہتھیاروں کا آخری تجربہ شمالی کوریا نے 2017 میں کیا تھا۔

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
 

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
 

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل
 
پہلے ون ڈے میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
 

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 16 منٹ قبل
 

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
 

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 7 منٹ قبل
 

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 2 گھنٹے قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 6 گھنٹے قبل
 

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 2 گھنٹے قبل
 













