پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، آئیں پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں،محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکس سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے فرنچائزز کو بڑی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گےجبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کیلئے2 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے، آئیں پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن الیون میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہونگی، جبکہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی، فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفر آباد ممکنہ شہروں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کررہی ہےاور امید ہے کہ اس دفعہ شائقین کو پہلے سے زیادہ بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل



