علاقائی
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کا اعلان
لاہور : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE)بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں بلاکس کا وزٹ اور مختلف حصے دیکھے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیلپ لائن080011111 کا بھی افتتاح کیا، وزیراعلی عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا، وزیراعلی کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مظاہرہ دیکھا ، وزیراعلی نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا، وزیراعلی عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید نے بھی فائرنگ پریکٹس کی
وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کےلیے 2 ماہ کی تنحواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیااورملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کا اعلان کردیا، وزیراعلی عثمان بزدارنے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔ سی ٹی ڈی کوڈرون جی ایس ایم لوکیٹر،سنائپر رائفلز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی کو اگر خاموش مجاہد قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس ادارے کے افسروں اور اہلکاروں نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کررہے ہیں۔
تفریح
نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی
سابق کرکٹر نوجوت سدھو5 سال بعد دوبارہ کپل شرما شو میں نظر آئیں گے
ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
ہندو انتہا پسندوں کےاس رویے اور احتجاج پر شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔
سدھو 2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔
تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔
اپنے دیے گئے انٹرویو میں نووجوت سنگھ سدھو نے کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔
سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔
دنیا
رواں سال کا آخری سپر مون کب دیکھا جا سکے گا؟
سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا
سال 2024 اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس گزرتے سال کا چوتھا اور آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ نظر آئے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپر مون پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا،سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔
اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کےدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال 2024ء میں بالترتیب 3 سپر مون دیکھے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے سپر مون کا نظارہ آج کیا جا سکے گا۔
رواں سال کا پہلا سُپر مون 19 اگست کی شب دیکھا گیا، 18 ستمبر کو دوسرا سُپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ دکھائی دیا جبکہ 17 اکتوبر کو تیسرا سپر مون پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔
ٹیکنالوجی
یورپی یونین نےمیٹا پر84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا
میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے
یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔
بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘
میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیس بک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘
27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
ٹیکنالوجی 14 منٹ پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی